ملالہ پاکستان کا اصل چہرہ ہے، پورا ملک ملالہ کے نیک مشن میں اس کے ساتھ ہے،ملالہ کے علاج اور اس کے خاندان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں‘وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات صمصام بخاری کی ملالہ کے والد سے گفتگو،ملالہ کی صحت کے بارے دریافت کیا ، ملالہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے،اس کا جذبہ پہلے سے بلند ہے،ضیا الدین یوسف زئی

منگل 29 جنوری 2013 13:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29جنوری 2013ء ) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ملالہ پاکستان کا اصل چہرہ ہے، پورا ملک ملالہ کے نیک مشن میں اس کے ساتھ ہے۔ وہ برمنگھم میں ملالہ کے والد سے ملاقات کے موقع پرملالہ کی صحت کے بارے میں دریافت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملالہ کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے صمصام بخاری کو ملالہ کی صحت کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ضیا الدین یوسف زئی نے بتایا کہ ملالہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے اور اس کا جذبہ پہلے سے بلند ہے۔اس موقع پر صمصام بخاری نے کہا کہ ملامہ یوسف زئی پاکستان کی بہادر بیٹی ہے اور یہ پاکستان کا حقیقی چہرہ ہے پورا ملک ملالہ کے نیک مشن میں اس کے ساتھ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ملالہ کے علاج اور اس کے خاندان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :