ادویات ری ایکشن کیس‘لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل انکوائری پر عمل درآمد کی رپورٹ4 فروری کو طلب کر لی

منگل 29 جنوری 2013 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29جنوری 2013ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن سے ہلاکتوں کے کیس میں جوڈیشل انکوائری اور اس پر عمل درآمد کے بارے رپورٹ 4 فروری کو طلب کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کولاہور ہائی کورٹ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات ری ایکشن سے ہلاکتوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ عدالتی تحقیقات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا،اس پر عدالت نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور اس پر عملدرآمد کے بارے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 4 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :