صوابی ، نواحی گاؤں کالا گلو ڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ ، سکیوٹی پر مامور کانسٹیبل منصف خان گولی لگنے سے جاں بحق ، ٹیم میں شامل خواتین ورکرز گھر میں موجود ہونے کے باعث بچ گئیں

منگل 29 جنوری 2013 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء) صوابی کے نواحی گاؤں کالا گلو ڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے والا کانسٹیبل منصف خان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ٹیم میں شامل خواتین ورکرز گھر میں موجود ہونے کے باعث بچ گئیں ۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دوسرے روز ضلع صوابی میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر مشتمل پولیو ٹیم گلو ڈھیری کے قریب موضع کالاکے گیلہ ونڈ کے مقام پرخدمات انجام دے رہی تھی۔

(جاری ہے)

جب کہ ٹیم کے ساتھ ایلیٹ فورس تھانہ صوابی کا ایک سپاہی منصف خان ولد لیاقت خان سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ جب پولیو کے ورکرز ایک گھر میں بچیوں کو ویکسین پلانے اندر گئی تو اس دوران دو نامعلوم مو ٹر سائیکل سواروں نے آتے ہی کانسٹیبل منصف خان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ مو قع پر جاں بحق ہو گئے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ضلعی ہسپتال صوابی لایا گیا۔ اور بعد ازاں پورے سر کاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی قبر ستان واقع موضع شیرہ غنڈ ضلع صوابی میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ جنازہ میں ڈی پی او صوابی عبدالرشیدخان سمیت پولیس افسران ، اہلکاروں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :