ڈویژنل شوگر کین سیس کمیٹی نے سرگودہا میں سڑکوں کی تعمیر کی 8 سکیموں کی منظوری دے دی

منگل 29 جنوری 2013 19:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء)ڈویژنل شوگر کین سیس کمیٹی نے ضلع سرگودہا میں شوگر سیس فنڈز کے تحت سڑکوں کی تعمیر کی 8 سکیموں کی منظوری دے دی ہے ۔ ان سڑکوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر تین کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی ۔ ان سکیموں کی منظوری کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران دی گئی ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خالد حسینی ‘ ای ڈی او ورکس ‘ ایس ای ہائی ویز ‘ نون شوگر ملز اور نیشنل شوگر ملز کی انتظامیہ ‘ کسانوں کے نمائندوں او رمتعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ نون شوگر ملز کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر کی 6سکیمیں ‘ نیشنل شوگر ملز کی ایک جبکہ پول فنڈز سے تین سکیمیں پیش کی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح پور نون سے بند حبیب الونہ ڈرین تک ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر 78 کروڑ 53 لاکھ ‘ ٹبی ڈھنگے والا سے جناح آبادی شیر محمد والا پونے دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر 22 لاکھ 21 ہزار ‘ بھلوال سے فاروق آباد کی 3.50 کلو میٹر سڑک کی مرمت پر چار لاکھ 88ہزار ‘ حسن والا سے نور پور نون 1.10 کلو میٹر سڑک کی مرمت پر 20 لاکھ روپے ‘ چک نمبر 17 جنوبی تا 16 جنوری 1.32 کلو میر سڑک کی بحالی پر 22 لاکھ روپے ‘ خیر پور موڑ تا خیر پور نون ایک کلو میٹر سڑک کی تعمیر وبحالی پر 51 لاکھ 12 ہزار ‘ چک نمبر 84 جنوبی لنگ سرگودہا لاہور روڈ تا ڈیرہ ملک علیم ایک کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر 52 لاکھ 90 ہزار اور جلپانہ تا میسر بکھرے 1.15 کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر 69 لاکھ 84 ہزار روپے لاگت آئے گی ۔

کمشنر سرگودہا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان سڑکوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ کسانوں کو گنے کی ملوں تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے ۔