بلوچستان میں انسداد پولیو کی 3 روزہ مہم 11 فروری سے شروع ہوگی ، 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر

منگل 29 جنوری 2013 20:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء) صوبائی منیجر ای پی آئی ڈاکٹر محمد نور نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسداد پولیو کی 3 روزہ مہم 11 فروری سے شروع ہوگی اور مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو کی 3روزہ مہم 11فروری سے شروع ہوگی اور اس مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران بلوچستان میں اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ہماری کوشش ہے کہ ہم پولیو کا انسداد کردیں۔

متعلقہ عنوان :