چمن میں بم دھماکوں اورامن وامان کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے ایف سی اور قبائلی مشران کے درمیان جرگہ ،چمن ایک اچھا پرامن اور تجارتی شہر ہے، گذشتہ دو ہفتوں سے پے درپے بم دھماکوں کی روک تھام کیلئے قبائل اپنا کردار ادا کریں، کینسر کاعلاج کرنا ضروری ہے، چمن شہر میں دھماکے قابل قبول نہیں ،اغیار کے اشاروں پر شہر میں دھماکے کرنے والے ہمارے درمیان موجودہیں، قبائلی مشران ان عناصر کی نشاندہی کریں،کمانڈنٹ پشین اسکا ؤٹس کرنل حیدر علی اور دیگر کاجرگے سے خطاب

منگل 29 جنوری 2013 23:00

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پے درپے بم دھماکوں اورامن وامان کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے ایف سی قلعہ میں ایف سی اور قبائلی مشران کے درمیان ایک جرگہ منعقد ہوا ۔جرگے میں ضلع بھر کے قبائلی مشران نے شرکت کی۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پشین اسکاوٹس کرنل حیدر علی کا کہنا تھا کہ چمن ایک اچھا پرامن اور تجارتی شہر ہے لیکن گذشتہ دو ہفتوں سے ہونے والے پے درپے بم دھماکوں کی روک تھام کے لئے قبائل اپنا کردار ادا کریں شہر کا امن تباہ کیا جارہا ہے کینسر سے پہلے علاج کرنا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چمن شہر میں ہونے والے دھماکے قابل قبول نہیں ۔اغیار کے اشاروں پر شہر میں دھماکے کرنے والے ہمارے درمیان موجودہے قبائلی مشران ان عناصر کی نشاندہی کریں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی طاقتیں علاقے کی امن وامان کو خراب کرنے کے لئے دھماکے شروع کئے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔علاقے میں ایسی طرح دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا تھا تو سیکورٹی فورسز آپریشن کرنے پر مجبور ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے لئے کچھ قیمت ادا کرنا پڑتاہے علاقہ کے قبائلی مشران اور معززین اپنی ذمہ داری نبھا ئیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چمن کی بہت اہمیت ہے اور یہاں آباد لوگ وطن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔لیکن شر پسند عناصر چمن کو سوات بنانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت سمیت کوئی ہمارا خیر خواہ نہیں انہوں نے قبائلی مشران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ کے بزرگوں نے اس شہر میں اچھا وقت گزارا ایسی طرح آپ اور آپ کے بچے بھی اچھا وقت گزاریں جس کے لئے میں دعاگوں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی صورت کالی شیشے والی گاڑیاں اسلحہ کی نمائش برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ کالی شیشے لگانے سے کسی کی عزت نہیں بھڑتی انہوں نے کہا کہ قبائلی مشران نشاندہی کریں جو کوئی بدامنی بم دھماکوں میں ملوث ہے ان کی نشاندہی کی جائے انہوں نے کہا کہ دنیا آسمان تک پہنچ گئی ہے لیکن کوئٹہ چمن شاہراہ تعمیر نہ ہوسکی کیا ہمیشہ پشتونوں کے نصیب میں صرف مٹھی گردوغبار لکھا ہے ؟انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کا کیا قصور ہے کہ آج دو قطرے پولیو کے پلانے کے لئے ہمیں سیکورٹی فورسز کی ضرورت ہے چمن میں اتنے امیر حضرات بستے ہیں لیکن ایک بھی معیاری اسکول نہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

اس موقع پر قبائیلی مشران نے جرگے میں کمانڈنٹ پشین اسکاوٹس کو یقین دہانی کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قبائل محب وطن ہے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے ۔اورملک کی سلامتی اور بقاء کے لئے قبائل کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ قبائلی بغیر وردی کے اپنے آپ کو فوجی سمجھتے ہیں اور وطن اور سرحد کی دفاع کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں بہت زیادہ مہاجر رہتے ہیں اوران کی نہ کوئی مہاجر کارڈ ہے اور نہ ہی کوئی رجسٹریشن ہے ان کی فوری طور پر رجسٹریشن کی جائے انہوں نے کہا کہ اگلے جرگہ میں انتظامی آفیسران کو بھی شامل کیا جائے

متعلقہ عنوان :