ٹنڈوالہ یار ، صدر زرداری کی شوگر مل کے کین منیجر کی مبینہ خودکشی کا معمہ حل نہ ہو سکا

منگل 29 جنوری 2013 23:01

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء) ٹنڈوالہ یار کے قریب واقع صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملکیتی شوگر مل کے کین منیجر رانا انور راجپوت کی مبینہ خودکشی کا معمہ حل نہ ہوسکا،انور راجپوت نے مبینہ طور پر تین روز قبل مل کے جنرل منیجر سے کسی بات پر ہونے والے تنازعے کے بعد خو د کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی جبکہ بعض ذرائع کا دعوی ہے کہ انور راجپوت کو قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انور راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد اسکے لواحقین جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش کو لے کر پرسرار حالت میں فیصل آباد چلے گے تھے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ورثا ء کو دھمکیاں دے کر مجبور کیا گیا کہ وہ فوری طور پر لاش کو لے کر فیصل آباد چلے جائیں ۔انور راجپوت کی مبینہ خودکشی یا قتل کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے ۔ٹنڈوالہ یار شوگر مل سمیت سندھ میں صدر آصف علی زرداری کی تمام شوگر ملوں کا کنٹرول صدر زرداری کے ایک انتہائی قریبی ساتھی انور مجید کے ہاتھ میں ہے ۔