پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 30 جنوری 2013 12:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2013ء) پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کی آوٴٹ ڈور وارڈ میں ہڑتال 15ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن نے 15 روز سے ملتان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں آوٴٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کر رکھی ہے اور آوٴٹ ڈور وارڈ کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز کے رہنماوٴں کے خلاف درج مقدمات خارج نہیں کئے جاتے تب تک آوٴٹ ڈور وارڈز میں بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :