پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 15ویں روز میں داخل، ہسپتالوں کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا طبی معائنہ

بدھ 30 جنوری 2013 13:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 30جنوری 2013ء ) لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بدھ کو 15ویں روز میں داخل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن نے گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف 15 روز سے پورے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور میں ہڑتال کررکھی ہے اور ینگ ڈاکٹرز ہسپتالوں کی عمارت کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا طبی معائنہ کرتے ہیں تاہم ان کی طرف سے مریضوں کو دی گئی پرچی پر ہسپتال انتظامیہ نہ تو مریضوں کو ادویات دیتی ہے اور نہ ہی ان کے فری ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات خارج نہیں کئے جاتے تب تک آؤٹ ڈور وارڈز میں بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :