شاہ زیب قتل:عدالت کا ملزم کی طبی رپورٹ پرعدم اطیمنان

بدھ 30 جنوری 2013 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2013ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی طبی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس سروسز اسپتال اور سول سرجن کو طلب کرلیا ہے جبکہ تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلئے دس فروری تک مہلت دیدی ہے۔ ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپوراورغلام مرتضیٰ لاشاری کو عدالت میں سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں پولیس افسر کی جانب سے چالان جمع نہیں کرایا گیا اور استدعا کی گئی کہ مقدمے میں دو تین اہم نام آصف لوند اور سلمان جتوئی فرار ہیں ان کی گرفتاری عمل میں لانی ہے تاکہ تحقیقات مکمل ہوسکے لہذا دس دن کی مہلت دی جائے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست پر گواہان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے آئی جی سندھ کو ہدایت کردیں جبکہ شاہ رخ جتوئی کی طبی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس سرجن کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے عدالت نے ایم ایس سروسز اسپتال اور پولیس سرجن کو آئندہ سماعت میں طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :