لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس رؤف احمد شیخ کی طبیعت اچانک ناساز ‘ بے نظیر قتل کیس کی روزانہ سماعت کیلئے ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت 12 فروری تک ملتوی

بدھ 30 جنوری 2013 16:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 30جنوری 2013ء ) لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس روف احمد شیخ کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کے باعث بے نظیر قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادپر کرنے بارے دائر ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت 12 فروری کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقارکی جانب سے متذکورہ بالا عنوان کے تحت درخواست کی سماعت ہونا تھی، تاہم فاضل جج کے بیمار ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی ،ایف آئی اے نے اپنی اس نئی پیٹشن میں موقف اختیارکررکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو ایک عالمی شہرت یافتہ لیڈرتھیں، دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئیں ،ان کے قتل کو پانچ سال ہونے کوہیں لیکن تاحال ان کے مقدمہ کی سماعت مکمل نہیں ہوسکی،درخواست میں سابق گورنر پنجاب سلیمان تاثیرکے قتل مقدمہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ سلیمان تاثیر قتل کیس کی سماعت انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آٹھ ماہ میں ہی مکمل کرلی ،پنجاب بھر کی انسداددہشت گردی کی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹوجج(جج ہائی کورٹ) بھی دہشت گردی کے پرانے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیادپرکرنے کاحکم دے چکے ہیں، لیکن ماتحت عدالت نے اس حکم کے بعدبھی بے نظیر قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بجائے دوہفتے بعد کرنا شروع کردی جبکہ عدالتی فیصلہ سے قبل ماتحت عدالت مقدمہ کی سماعت ہفتہ میں ایک بار کررہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :