پی آئی سی میں ادویات سے ہلا کتیں‘ عدالت نے ایفروز فارما کے منیجرکو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

بدھ 30 جنوری 2013 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 30جنوری 2013ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات سے ہلا کتوں کے کیس میں ایفروز فارما کے منیجر شکیل خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیاجب کہ ایفروز فارما کے مالک نادر فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی ۔لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں پولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات میں پی آئی سی کیس کے ملزم ایفروز فارما کے مالک نادر فیروز اور کمپنی کے منیجر شکیل خان کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزموں کا چہرہ ڈھانپ کر انہیں عدالت میں پیش کیاجس پر ملزمان کے وکیل نیپولیس کے اس طرز عمل پر خفگی کا اظہار کیا گیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف جعلی ادویات کا مقد مہ تھانہ شادمان میں درج ہے ۔

(جاری ہے)

ان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد افروز فارما کے منیجر شکیل خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل اور نادر فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی ۔

عدالت میں پیشی کے بعد ملزم نادر فیروز کی بہن کا کہنا تھا کہ نادر کو ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا۔انہوں نے اپنی حاطٹ کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ملزم نادر کے خالو نے مطالبہ کیا کہ ہلاکتوں کے حوالے سے ہپونے والی انکوائری کو سامنے لایا جائے۔ 2011 میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 212 مریض جعلی ادویات کے استعمال سے دم توڑ گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :