بونیر ‘انسداد پولیومہم کے آخری روزموٹرسائیکل کی ڈبل سوار ی پر پابندی، صوابی میں پولیو ٹیم پر حملے پر فیصلہ کیا گیا

بدھ 30 جنوری 2013 17:06

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 30جنوری 2013ء ) ضلع بونیر میں پولیو مہم کے آخری دن حفاظتی طور پردفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ فیصلہ گزشتہ روز صوابی میں پولیو ٹیم پر موٹرسائیکل سواروں کے حملے کے بعد کیا گیا۔بدھ کو ڈپٹی کمشنر بونیر محمد ایاز کے مطابق ضلع بونیر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی صرف رات 12 بجے تک لگائی گئی ۔

(جاری ہے)

تاکہ انسداد پولیو مہم کا عملہ باآسانی اور بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکے۔پولیو مہم کے آخری روز پولیس کا گشت بھی بڑھادیا گیا اور پولیو مہم کی ٹیموں کے لئے بھی پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہے۔ ڈی سی او کے مطابق پابندی کا یہ فیصلہ گزشتہ روز صوابی میں پولیو ٹیم پر موٹرسائیکل سواروں کے حملے کے بعد کیا گیا۔ جس میں سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہل کار جاں بحق اور ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :