چترال کے علاقوں گرم چشمہ ، مستوج اور تورکہو میں نادرا آفسز جبکہ بونی میں پاسپورٹ کے سب آفس کے قیام کی منظوری دیدی گئی ،عنقریب ان علاقوں میں یہ دفاتر باقاعدہ کام شروع کریں گے ،خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بہبود آبادی سلیم خان کا بیان

بدھ 30 جنوری 2013 21:49

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جنوری۔ 2013ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بہبود آبادی سلیم خان نے کہا ہے کہ ضلع چترال کے علاقوں گرم چشمہ ، مستوج اور تورکہو میں نادرا آفسز جبکہ بونی میں پاسپورٹ کے سب آفس کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے اور عنقریب ان علاقوں میں یہ دفاتر باقاعدہ کام شروع کریں گے جن سے علاقے کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم ہو گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے دورہ چترال کے دوران چترال بارڈر پولیس ، چترال سکاؤٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے سمیت علاقے کے لئے جن ترقیاتی کامو ں کا اعلان کیا تھا ان پر عملدرآمد جاری ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے چترال کے مختلف علاقوں کے لئے نادرا دفاتر کے قیام کے اعلانات پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور دفاتر کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے جبکہ چترال بارڈر پولیس ، چترال سکاؤٹس او رفرانٹیئر کانسٹیبلری کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے معاملہ وفاقی وزارت خزانہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور امید ہے کہ عنقریب اس کی بھی مظوری دیدی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :