کرم ایجنسی ‘سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے پولیو ٹیم کے2 رضا کار جاں بحق

جمعرات 31 جنوری 2013 13:23

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 31جنوری 2013ء ) کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے پولیو ٹیم کے2 رضا کار جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے اپرکرم میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

جیسے ہی پولیو ٹیم کے رضاکاروہاں سے گزرے تو بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار پولیو ٹیم کے دو رضاکار اکبر حسین اور مزمل حسین جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں رضا کاروں کی میتیں پارا چنار منتقل کردی گئیں ۔ واقع کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :