” عینک والا جن “ ناظرین کی عدم توجہ کا شکار

بدھ 7 فروری 2007 12:30

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) پی ٹی وی لاہور سینٹر سے دکھایا جانیوالا ڈرامہ سیریل ” عینک والا جن “ ناظرین کی عدم توجہ کا شکار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بچوں کیلئے شروع کیا جانیوالا یہ ڈرامہ سیریل چند برس پروڈیوسر حفیظ طاہر نے رائٹر اے حمید کے ہمراہ ملکر شروع کیا تھا اس دور میں یہ ڈرامہ سیریل تیزی سے مقبول ہوا اور فنکاروں اور پروڈیوسرز کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی مگر جب گزشتہ بر س دوبارہ سے حفیظ طاہر نے اس ڈرامے کو شروع کیا تو وہ اس کی ڈائریکشن پر توجہ نہ دے سکے بعد ازاں یہ ڈرامہ سیریل انکے معاون صفدر سحر کو دیدیا گیا جو لیکن وہ بھی عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اوراب گزشتہ دو ماہ سے ڈرامہ سیریل کا اسکرپٹ اور ڈائریکشن دونوں بری طرح زوال سے دوچار ہیں اور پی ٹی وی کا قیمتی سرمایہ او وقت ضائع کیا جارہا ہے ۔

دوسری طرف بچوں کی کثیر تعداد دیگر ٹی وی چینلز سے شروع ہونیوالے جدید کمپیوٹر ائزڈ ڈرامے دیکھ رہے ہیں ۔