صدر کو خط لکھنے پر چیئرمین نیب فصیح بخاری کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری،4 فروری کو طلب کر لیا،

جمعرات 31 جنوری 2013 18:18

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔31جنوری۔ 2013ء) سپریم کورٹ نے خط کے معاملے پر چیئرمین نیب فصیح بخاری کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ فصیح بخاری کو چار فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے خط کے معاملے پرچیئرمین نیب کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، فصیح بخاری کو چار فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا خط کی بنیاد پرالیکشن میں تاخیرہوئی توآئین سے انحراف ہوگا، عدلیہ یا ججز کے خلاف اقدام بھی آئین سے انحراف تصورہوگا۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں لکھا گیا ہے انتخابات کے حوالے سے کوئی قیاس آرائی نہیں ہونی چاہئے، ملک میں پارلیمانی نظام فروغ پارہا ہے، عدالت کے آئینی اختیا رکو کسی صورت نہیں دبایا جاسکتا۔سماعت کے آغاز میں پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا نے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو چئیرمین نیب کے صدر کو لکھے گئے خط کی مصدقہ نقل پیش کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا چئیرمین نیب ایسی باتیں کریں گے تو عوام کو کیسے یقین دلائیں گےعدالتیں آزادانہ کام کر رہی ہیں، اگر عدالتی حکم سے اختلاف ہے تو نظر ثانی درخواست دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :