اٹک میں پولیو مہم کا آغاز 11فروری سے ہوگا،2 لاکھ 48 ہزار29 سے زائد بچوں کو قطرے پلا نے کیلئے547 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ضلعی رابطہ افسر عثمان احمد چوہدری کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 31 جنوری 2013 19:15

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31جنوری۔ 2013ء) ضلعی رابطہ افسر عثمان احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کی بیماری سے محفوظ رکھنا اور ملک کو پولیو فری بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے اس لیے مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں پولیو مہم جو کہ11 فروری سے13فروری کو شروع کی جارہی ہے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ضلعی رابطہ افسر نے اس موقع پر کہا کہ پولیو ٹیموں کو پولیو مہم کے دوران خصوصی پولیس سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسرت حسین ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر علی کے علاوہ متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسرت حسین نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ11 فروری کو شروع کی جانے والی اس مہم میں ضلع کی 3 تحصیلوں میں2 لاکھ 48 ہزار29 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے جس کے لیے547 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں25سپروائزر،111 ایریا انچارج ،100 فکس فکسڈ سنٹرز،35 ٹرانزٹ پوائینٹس ،دو متحرک ٹیمیں شامل ہیں اس سلسلے میں5 سال عمر تک کے بچوں کے حوالے سے967 سکولوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جس میں سے583 سرکاری اور384 پرائیویٹ سکولز شامل ہیں ضلعی رابطہ افسر نے کہا کہ پولیو مہم کی نگرانی کے لیے ان کے دفتر میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کاٹیلیفون نمبر 057-9316067ہے اگر کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم رہ جائے تو اس نمبر پر رابطہ کریں محکمہ صحت کی ٹیم آپکے دروازے پر بچے کو قطرے پلوانے کے لیے پہنچ جائے گی علاوہ ازیں کسی بھی معلومات کے لیے بھی اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :