پی آئی سی ادویات، ایفروز فارما کے مالک کو رہا کرنے کا حکم

جمعہ 1 فروری 2013 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری 2013ء) سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پی آئی سی کیس میں نادر علی کو رہاکرنے کا حکم دیدیا۔لاہور میں پی آئی سی کی ادویات کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے واقعہ کا چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے عبوری ضمانت لینے کے باوجود افروز فارما کے مالک نادرعلی کو گرفتار کرلیا تھا۔ نادرعلی کے وکلا نے بتایاکہ پولیس کا یہ اقدام غیر قانونی ہے ۔سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ نے نادر علی کو رہاکرنے کاحکم دیتے ہوئے کل ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کاحکم دیدیا ۔