پولیو وائرس کی منتقلی کاڈر،بھارت نے پاکستانیوں پر سفری پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا

جمعہ 1 فروری 2013 12:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1فروری 2013ء ) بھارت نے پولیو وائرس کی منتقلی کے پیش نظر پاکستانی باشندوں پر سفری پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سوشیل کمارشنڈے نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائرس بھارت منتقل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرین اور بس کے ذریعے آنے والے پاکستانی بچوں کو امرتسر اور دہلی ریلوے اسٹین پر پولیو ویکسین پلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی بچوں کو ائیر پورٹس پر بھی پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ بھارتی وزیر صحت کے مطابق اپنے ملک کو پولیو فری برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سفری پابندی سے متعلق وزیراعظم پولیو مانٹرینگ سیل کو خط کے ذریعے آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :