جنوبی وزیرستان میں بچوں پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو قومی شناختی کارڈ ،پاسپورٹ ،ڈومیسائل اور دیگر سرکاری اسناد کا اجراء نہیں کیا جائے گا ،پولیٹیکل ایجنٹ شاہدا اللہ کا پولیو سے متعلق اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 فروری 2013 20:02

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ شاہدا اللہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو قومی شناختی کارڈ ،پاسپورٹ ،ڈومیسائل اور دیگر سرکاری اسناد کے اجراء پر پابندی لگادی گئی ہے۔تین روزہ مہم کے دوران فاٹا کے قبائلی علاقوں میں 8لاکھ 22ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تین روزہ مہم 11فروری سے شروع ہوکر 13فروری تک جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ شاہداللہ خان نے جمعہ کے دن اپنے دفتر میں پولیو سے متعلق ایپک کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ثناوٴ اللہ خان ،پولیٹیکل آفیسر حمیداللہ خان،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا عبدالناصر خان،ایڈیشنل ایجنسی سرجن ڈاکٹر ارشاد برکی یونیسف اور ڈبیلو ایچ اوکے علاوہ دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپیک اجلاس میں جنوبی وزیرستان ایجنسی میں گیارہ فروری سے شروع ہونے والے تین روزہ مہم کے لئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔پولیٹیکل ایجنٹ نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کو سوفیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے جائیں ۔اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ پولیو ایک انتہائی خطرناک مرض ہے اس مرض کا وائرس جب کسی بچے کولگ جاتا ہے تو اسے ساری عمر کے لئے معذور بنادیتا ہے۔

اس لئے اپنے بچوں اور گردونواع میں رہنے والے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے قبائلی عمائدین اور معاشرہ کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو چائیے کہ وہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو قومی شناختی کارڈ ،پاسپورٹ ،ڈومیسائل اور دیگر سرکاری اسناد جاری کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایجنسی سرجن ڈاکٹر ارشاد کا کہناتھا کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم11فروری سے شروع ہوکر 13فروری تک جاری رہے گا۔تین روزہ مہم کے دوران فاٹا کے قبائلی علاقوں میں 8لاکھ 22ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔جبکہ جنوبی وزیرستان میں 6558پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 35موبائل ٹیمیں ایک ٹرانزٹ 8فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔