عراق اور افغان جنگ نے امریکی فوج کو ذہنی مریض بنا دیا،روزانہ22 فوجی خود کشی کرنے لگے،رپورٹ

ہفتہ 2 فروری 2013 13:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2فروری 2013ء ) عراق اور افغان جنگ نے امریکی فوج کو ذہنی مریض بنا دیا،روزانہ بائیس فوجی خودکشی کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت کی جانب سے انیس سو نناوے سے دو ہزار دس تک کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ اوسطاً 22 تجربہ کار امریکی فوجی خود کشی کرلیتے ہیں۔خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے دوتہائی کی عمریں پچاس سال سے زیادہ ہیں۔دوہفتے قبل بھی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ فوجیوں کی خود کشی کے واقعات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :