کراچی ، امن و امان ،مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور پولیو ورکرز کو ملنے والی دھمکیوں کے باعث 6 فروری سے شروع ہونے والی 3 روزہ قومی پولیو مہم ملتوی ، پولیو مہم ملتوی ہونے سے کراچی میں لاکھوں بچے ویکسین پینے سے محروم رہ جائینگے

ہفتہ 2 فروری 2013 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال او رمسلسل ٹارگٹ کلنگ اور پولیو ورکرز کو ملنے والی دھمکیوں کے باعث ای ڈی او ہیلتھ کراچی نے 6 فروری سے شروع ہونے والی 3 روزہ قومی پولیو مہم ملتوی کر دی، پولیو مہم ملتوی ہونے سے کراچی میں لاکھوں بچے ویکسین پینے سے محروم رہ جائینگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پولیو مہم امن و امان کی انتہائی سنگین صورتحال کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے کیونکہ ان حالات میں پولیو ورکرز گھر گھر جا کر مہم چلانے کیلئے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں علماء کرام سمیت 40 افراد مارے جا چکے ہیں۔ کراچی میں پولیو کی گزشتہ مہم کے دوران 3 خواتین سمیت 4 ورکرز کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔ اس کے بعد بھی کراچی میں پولیو مہم کو معطل کرنا پڑا تھا۔