کسان بورڈکاشوگر ملوں کے کسانوں سے حاصل کئے گئے شوگر روڈ سیسی کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر صرف نہ کرنے پر سخت احتجاج

ہفتہ 2 فروری 2013 22:47

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) کسان بورڈ نے شوگر ملوں کے کسانوں سے حاصل کئے گئے شوگر روڈ سیسی کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر صرف نہ کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے گنا کی حمل و نقل مین کسانوں کے لئے زبر دست نقصان اور پریشانی کا باعث قرار دیا ہے کسان بورڈ کے ضلعی صدر امان اللہ چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں واضع کیا گیا کہ ق ب رابطہ نہر کا نکی چٹھہ پل بند کر دینے کے بعد اب گنا ٹرالر ذیلی سڑکوں پر سے گزارنا پڑتے ہیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں مگر کسانوں کے اپنے شوگر سیسی کے کروڑون روپے جمع ہونے کے باوجود دیہی رابطہ سڑکوں کی حالت بہتر بنانے میں مجرمانہ غفلت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر شوگر سیسی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر کے کسانوں کو موٴثر نمائندگی دی جائے اور روڈ سیسی کی رقوم رابطہ سڑکوں پر خرچ کرنے کیلئے فوری اقدام کیا جائے۔ اجلاس سے رائے محمد نواز ،اصغر علی بھٹی اور محمد نواز سولگیں کھرل نے بھی خطا ب کیا۔

متعلقہ عنوان :