وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خسرہ سے ہونے والی اموات کا سخت نوٹس لے لیا، خسرہ سے بچاؤ اور بیمار بچوں کے علاج معالجہ کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں،وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو ہدایت

ہفتہ 2 فروری 2013 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خسرہ سے ہونے والی اموات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو ہدایت کی ہے کہ خسرہ سے بچاؤ اورزیرعلاج بچوں کی مناسب دیکھ بھال کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ خسرہ سے بچاؤ کے لئے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور خسرہ میں مبتلا بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ہسپتالوں میں خسرہ میں مبتلا بچوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔