ادویات کے مضر اثرات کی روک تھام،پنجاب حکومت نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی

اتوار 3 فروری 2013 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) وفاق اور حکومت پنجاب نے ادویات کے مضر اثرات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی اور فارما انڈسٹری کی درخواست پر دوا ساز فیکٹری کے خلاف مقدمہ واپس لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد فاروق فہیم کی سربراہی میں ہوم سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کی جس میں ٹا ئنو سیرپ سے ہونے والی ہلاکتوں کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی میں دو فارماسسٹ، ایک ڈاکٹر اور اتھارٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول شامل تھے۔کمیٹی نئی پالیسی اور تحقیقات کا طریقہ کار طے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :