پیپلزپارٹی نے ڈیڑھ سال میں تاریخی اقدامات اٹھاکر عوامی محرومیوں کے ازالے کی ابتداء کردی ، انشاء اللہ غریب اورمتوسط طبقات بے نظیربھٹو شہیدکے نظریات سے مکمل طورپرمستفید ہوسکیں گے، پیپلزپارٹی مظفرآباد کے نائب صدرمحمدالیاس اعوان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 فروری 2013 13:08

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے نائب صدرمحمدالیاس اعوان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں تاریخی اقدامات اٹھاکر عوامی محرومیوں کے ازالے کی ابتداء کردی ہے جلد انشاء اللہ غریب اورمتوسط طبقات محترمہ بے نظیربھٹو شہیدکے نظریات سے مکمل طورپرمستفید ہوسکیں گے وہ گرشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ حلقہ چھ میں وزیرحکومت چوہدری محمدرشید اورممبرکشمیرکونسل انجینئررفاقت حسین اعوان  مشیرحکومت محمدعارف مغل یک جان ہوکرعوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں حلقہ چھ کوگزشتہ ادوار میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا اب عوامی خوشحالی کاعملا\" آغاز ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :