کھانسی سیرپ کیس میں صحت حکام نے غفلت دکھائی ،شہبازشریف

اتوار 3 فروری 2013 13:39

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3فروری۔ 2013ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھانسی سیرپ کیس میں حکام نے غفلت دکھائی ، ایسے افراد کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے ،لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کھانسی سیرپ کیس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے وہ اللہ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں ،سیرپ کیس میں ہلاکتیں انتہائی افسوس ناک ہیں، ذمہ داروں کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیرپ سے اموات کی لاہور میں صحیح تفتیش ہوتی تو گوجرانوالہ میں واقعات نہ پیش آتے،انہوں نے کیس کی کریمنل انویسٹی گیشن کا حکم دیتے ہوئے اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :