شاردہ،نیلم کی 70 فیصد آبادی میں صحت کی سہولیات ناپید ،محکمہ صحت کی نااہلی اور پی پی ایچ آئی کی غفلت کے باعث اپروادی نیلم کے عوام زندگی کی بنیادی سہولت صحت سے محروم

اتوار 3 فروری 2013 16:16

شاردہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) ترقی کے اس جدید دور میں نیلم کی 70 فیصد آبادی میں صحت کی سہولیات ناپید ،محکمہ صحت کی نااہلی اور پی پی ایچ آئی کی غفلت کے باعث اپروادی نیلم کے عوام زندگی کی بنیادی سہولت صحت سے محروم ، شدید سردی کے باعث بچوں میں نمونیہ ، کھانسی ، نزلہ ، جیسی وباء پھوٹ پڑیں جبکہ صحت کے مراکز ادویات سے خالی ، 20 روپے میں بغیر چیک اپ کے پرچی لکھ دی جاتی ہے غریب عوام مہنگی اور جعلی ادویات کے نرغے میں مزید بیماری کاشکار ہوجاتے ہیں، علاقوں میں ایمبولینس ، ادویات اور ڈاکٹروں کی کوئی سہولت نہیں،حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش عوام پریشان،وزیر صحت اور ایم ایل اے حلقہ نیلم میاں عبدالوحید نیلم کے عوام کے سہولیات صحت دینے میں ناکام ہیں،دواریاں،دودھنیال ، تہجیاں ، دوسٹ ، شاردہ ، سرگن، تاؤبٹ ، ہلمت کی ادویات سٹوروں پر فروخت جبکہ عوام مہنگے اور جعلی اوویاتی سٹوروں پر لٹنے لگے ،ڈرگ انسپکٹر غائب ، ڈی ایچ او نیلم بوگس تقرریوں میں مصروف عوام بے حال ، تاؤبٹ کیلئے عوام کو معمولی مرض کی ادویات کے لیے کیل جبکہ درمیانی علاقوں سے عوام کومیلوں سفر کرکے جھمر آرمی ہسپتالوں سے ایڈلینی پڑتی ہے ، حکومتی نمائندے ایڈمنسٹریٹر ، بھی بیوروکریسی کے شکنجے میں پھنس گئے ،نیلم کے 70 فیصد عوام اس وقت صحت کی سہولیات سے محروم ہے، عوام علاقہ نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے جلد ازجلد نیلم کے عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہاکہ محض چند اہلکارعوام کو ادویات دینے کے بجائے بیان بازی کرتے ہیں کہ نیلم میں ادویات کی کوئی کمی نہیں لیکن نیلم میں ادویات نام کی کوئی چیز نہیں۔