لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت پی آئی سی ادویات ری ایکشن سے ہلاکتوں کے کیس میں جوڈیشل انکوائری اور اس پر عمل درآمد کے بارے رپورٹ (کل) پیش کرے گی

اتوار 3 فروری 2013 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت پی آئی سی ادویات ری ایکشن سے ہلاکتوں کے کیس میں جوڈیشل انکوائری اور اس پر عمل درآمد کے بارے رپورٹ (کل) پیر کو پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاتھا کہ عدالتی تحقیقات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا،اس پر عدالت نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور اس پر عملدرآمد کے بارے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 4 فروری تک ملتوی کردی تھی ۔

متعلقہ عنوان :