تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی چھٹی نہ ہو سکی ،لوڈ شیڈنگ کا شیڈول نہ دینے سے عوام ذہنی مریض بن گئے

اتوار 3 فروری 2013 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء)تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی چھٹی نہ ہو سکی ، وزارت پانی وبجلی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول نہ دینے کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن گئے، شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک بر قرار ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی تعطیل کے باوجود گزشتہ روز بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز شہری علاقوں میں چھٹی کے باوجود 10سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کی قلت بھی بدستور قائم ہے ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے کروڑوں روپے مالیت سے ٹیوب ویلوں پر پر لگائے گئے جنریٹرز بھی بند رہنے لگے ۔