ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطا لبات کے حق احتجاجی ریلی، تمام سرکاری ہسپتا لوں سے کیمپ ختم کر نے کا اعلان، مریضوں کا علاج ہوگا ،مطا لبات کی منظوری تک سروسزہسپتال کے سا منے بھوک ہڑتا لی کیمپ فیصل آباد سے 4ینگ ڈاکٹرز لاہور پہنچ گئے

پیر 4 فروری 2013 13:31

فیصل آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4فروری 2013ء) ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطا لبات کے حق احتجاجی ریلی نکال کر تمام سرکاری ہسپتا لوں سے کیمپ ختم کر نے کا اعلان کردیا اور کہا کہ سرکاری ہسپتا لوں کی او پی ڈی میں مریضوں کا علاج ہو گا ،مطا لبات کی منظوری تک سروسزہسپتال کے سا منے بھوک ہڑتا لی کیمپ فیصل آباد سے 4ینگ ڈاکٹرز لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اپنے مطا لبات کے حق میں پر امن احتجاجی ریلی نکا لی اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں لگا ئے گئے کیمپ فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا اور سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں مریضوں کا چیک اپ شروع کر دیا مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ایسو سی ایشن کے فیصلے کے مطا بق ینگ ڈاکٹر اپنے مطا لبات کی منظوری تک سروسز ہسپتال کے باہر بھوک ہڑتا لی کیمپ لگا ئیں گے جس کا آغاز گزشتہ روز بروز پیر سے کر دیا گیا فیصل آباد سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کے لیے ڈاکٹرمعروف،ڈاکٹر سرمد، ڈاکٹرطاہر اسلام ، ڈاکٹرعدنان سعیدلاہور پہنچ گئے۔