روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا نے والوں نے عوام کو مشکلات کے بھنور میں پھنسا دیا ،مسلم لیگ (ن )وطن عزیزکی سلامتی ،استحکام اور مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے ، چوہدری پرویز الہیٰ تعصب کا چشمہ اتاریں انہیں پنجاب میں خوشحالی ،تعمیر وترقی نظر آئے گی، دانش سکولوں کے قیام سے غریبوں کے بچوں میں خود اعتمادی بحال ہوگی راجہ قربان حسین

پیر 4 فروری 2013 14:02

چڑہوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4فروری 2013ء) مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیرمین وکونسلر راجہ قربان حسین نے کہا ہے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مشکلات کے بھنور میں پھنسا دیا ہے۔مسلم لیگ (ن )وطن عزیزکی سلامتی ،استحکام اور مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن اور مسائل کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ مسلم لیگ( ن) وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے پیپلزپارٹی کی گودمیں بیٹھ کرتعصب کی عینک لگالی ہے ،یہ عینک اتارے بغیر انہیں پنجاب میں خوشحالی،ہریالی اورتعمیروترقی نظر نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

خادم پنجاب میاں شہبازشریف کوورثہ میں محدودوسائل اورغیرمعمولی مسائل ملے لیکن اس کے باوجودانہوں نے عوام کوڈیلیور کیا۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس پنجاب اور خاص طور پر لاہور کے شہریوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے۔ میاں شہبازشریف ضروریات زندگی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم پرمعاشرے کے محروم طبقات کاحق ہے ،میاں شہبازشریف نے بے گھرافراد کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرنے کابیڑااٹھایا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام سے مزدروں اورغریبوں کے بچوں میں تعلیم کاشوق پیداہوگااوران میں خود اعتمادی بحال ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلند و بانگ دعوے اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کیا لیکن اب عوامی مسائل کوحل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو ملک کے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے