لاہورہائی کورٹ نے ادویات ری ایکشن کیس بارے درخواست نمٹادی، انسانی جانوں کا معاملہ ہے، عدالت حکومت کو وقت دے رہی ہے کہ وہ جوڈیشل انکوائری کی سفارشات پر کارروائی کرے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

پیر 4 فروری 2013 15:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4فروری 2013ء) لاہورہائی کورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس کے بارے میں درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

پیر کوچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے، عدالت حکومت کو وقت دے رہی ہے کہ وہ جوڈیشل انکوائری کی سفارشات پر کارروائی کرے، عدالت کے روبرو اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے ادویات ری ایکشن کیس میں عدالتی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر درخواست دائر کی تھی،سرکاری وکیل نے اس معاملے سے متعلق جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ پیش کردی،جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے ،عدالت حکومت کو وقت دے رہی ہے کہ وہ جوڈیشل انکوائری کی سفارشات پر کارروائی کرے۔