سوات میں قیام امن اور ریکارڈ ترقیاتی کام عوامی نیشنل پارٹی کاطرئہ امتیاز ہے ، ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھاکر تما م سابق ریکارڈ توڑ دیا ہے ، صحت وتعلیم کیلئے بہتر اقدامات پرسوات کانقشہ کچھ اور ہے ،تعصب کی عینک لگانے والوں کو ہمار ے ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے،صوبائی وزیر جنگلات وماحولیات واجد علی خان کا مینگورہ جرگہ سے خطاب

پیر 4 فروری 2013 19:56

 پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4فروری۔ 2013ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات واجد علی خان نے کہا ہے کہ سوات میں امن کا قیام اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کاجال بچھانا عوامی نیشنل پارٹی کاطرئہ امتیاز ہے ، ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی نے عملی اقدامات اٹھاکر سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ، صحت وتعلیم ، رابطہ پلوں ، سڑکوں پر خصوصاً توجہ دینے کے باعث آج سوات کانقشہ کچھ اور ہے تعصب کے عینک لگانے والوں کو ہماری ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے ، لیکن ہم عوامی لوگ ہیں اور خوشحالی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

وہ مینگورہ سٹی سے تعلق رکھنے والے ایک جرگہ سے گفتگو کررہے تھے ، اس موقع پر جرگہ میں شریک افراد اور علاقے کے بزرگوں نے صوبائی وزیر کے بہتر کارکردگی اور عوامی مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کاشکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا ، صوبائی وزیر واجد علی خان نے عوام پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی کو آگے بڑھانے اور ترقی وخوشحالی کا یہ تسلسل برقرار رکھنے کیلئے صوبائی حکومت کے دست وبازو بنے تاکہ آئندہ الیکشن میں بھی اے این پی ایک بار پھر کامیاب ہوکر نہ صرف ادھورے منصوبے مکمل کرسکے بلکہ تعمیر وترقی کے حوالے سے مزیدکچھ کریں، انہوں نے کہاکہ ہم نے مختصر وقت میں جوریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ، ہمارا ساڑھے چار سالہ دور گزشتہ ادوار پر بھاری ہے ، انہوں نے کہاکہ ماضی میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے نہ صرف زبانی جمع خرچ کے ذریعے عوام کو اندھیرے میں رکھاجارہا تھا ہم نے ماضی کے اس روش کو تبدیل کرکے عملی اقدامات اٹھاکر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیا ہے ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ 66 سالوں کا ہمارے دور کے ساتھ موازنہ کیاجائے تو پتہ چل جائے گا ، کہ کونسادور ترقی اور خوشحالی کاہے ، واجد علی خان نے کہاکہ قیام امن کیلئے اگر اے این پی نے قربانیاں دی ہیں تو ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے سوات میں مثالی کردار بھی ادا کیا ہے لیکن ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ مخالفین تعصب کے عینک لگا کر ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق مسخ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر ہم حصہ لیکر کامیابی حاصل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :