مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کا ڈرامہ صرف جماعت اسلامی کو خوش کرنے کیلئے کیا ، اپوزیشن کی مشاورت سے چیف الیکشن کمشنر کی طرح نگران وزیر اعظم بھی لانا چاہتے ہیں، ایسا نگران سیٹ اپ لائیں گے جن کی نگرانی میں آئندہ انتخابات کی شفافیت پر کوئی انگلی بھی نہ اٹھا سکے کراچی سمیت ملک بھر میں حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات سید صمصام بخاری کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 5 فروری 2013 14:27

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5فروری۔ 2013ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کا ڈرامہ صرف جماعت اسلامی کو خوش کرنے کے لیے کیا تھا ۔جس طرح سے اپوزیشن کی مشاورت سے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا گیا ٹھیک اسی طریقہ سے مفاہمت کے ساتھ نگران وزیر اعظم بھی لانا چاہتے ہیں اور اپوزیشن کی مشاورت سے ایسا نگران سیٹ اپ لائیں گے جن کی نگرانی میں آئندہ انتخابات کی شفافیت پر کوئی انگلی بھی نہ اٹھا سکے کراچی سمیت ملک بھر میں حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔

وہ (کرمانوالہ شریف) اوکاڑہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء حاجی رزاق بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سید صمصام بخاری نے کہا کے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر اپوزیشن کی طرف سے نام آنے کے بعد ہی کیا گیا تاہم چیف الیکشن کمشنر درپردہ فیصلے کسی ایک جماعت کو خوش کرنے کی خاطر دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے پیدا شدہ بحرانوں کے خاتمہ کے لیے پورے پانچ سال کام کیااور بحرانوں کے مستقل خاتمہ کے لیے موجودہ حکومت تمام تر ممکنہ وسائل برؤے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کے پانچ سالہ پیپلز پارٹی کے ٹنو ر کے دوران اپوزیشن نے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے بلاجوز تنقید کی لیکن اس کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے انہوں نے کہا کے ہماری جماعت کی کارکردگی ایک کھلی کتاب اور روز روشن کی طرح عیاں ہے اور اسی کارکردگی کی بنا پر عوامی مینڈیٹ سے دوبارہ حکومت بنائیں گے ۔