خیبرپختونخوا میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 5 فروری 2013 16:48

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔5فروری۔ 2013ء) محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو مہم کاسروے کرنے والی ڈبلیو ایچ اوکی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کے بارے میں سر وے کریں گی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انسداد پولیو مہم کاسروے کرنے والی ڈبلیو ایچ او کی ٹیموں کو نہ صرف ہرقسم کی مدد فراہم کریں بلکہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات بھی کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :