اعصام الحق پشاور میں بننے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی امدادی مہم کا حصہ بن گئے

بدھ 6 فروری 2013 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 6فروری 2013ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں بننے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی امدادی مہم کا حصہ بن گئے۔اعصام اپنی مہم کا آغاز لاہور کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں سے کریں گے۔

(جاری ہے)

طالب علموں سے مہم کا آغاز کرنے کا مقصد ہے کہ وہ اپنے والدین کو نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی جانب راغب کت سکیں۔یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ سیاسی جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی لاہور میں شوکت خانم اسپتال کے لیے اپنی چندہ مہم کا آغاز تعلیمی اداروں سے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :