لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری،متعدد ڈاکٹرز حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل

بدھ 6 فروری 2013 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 6فروری 2013ء ) ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال بدھ کو تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔ متعدد ڈاکٹروں کی حالت غیر ہونے پر انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں سروسز ہسپتال لاہور کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر رکھا ہے جہاں ینگ ڈاکٹر اپنے مطالبات تسلیم کئے جانے تک بھوک ہڑتال کئے بیٹھے ہیں۔ بدھ کو تیسرے روز متعدد ڈاکٹروں کی حالت غیر ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ، خراب مشینوں کو درست اور گوجرانوالہ میں گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :