چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی محکمہ صحت کے 4 افسران کی تنخواہیں روکنے کا حکم

بدھ 6 فروری 2013 20:34

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔6فروری۔ 2013ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری ہیلتھ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سکندر زمان کے مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دوست محمد نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری ہیلتھ، چیف ایگزیکٹو اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی تنخواہوں کے روکنے کے احکامات جاری کئے۔

عدالت کا موٴقف تھا کہ محکمہ صحت میں سکندر زمان کی کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر میرٹ کے مطابق بھرتی کے باجود اسے ملازمت نہ دینا اقرباء پروری اور میرٹ کے منافی ہے۔ متعلقہ اداروں سے 4 ماہ قبل جواب طلب کیا گیا تھا تاہم حکام نے عدالت کو جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا۔ ہائی کورٹ نے محکمہ صحت کے 4 افسران کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔