رحمن ملک علیل ہوگئے،ڈاکٹرکی جانب سے کم بولنے کامشورہ،ڈاکٹر نے گلے کا آپریشن کرانے کاکہاہے ، اجلاس میں نہ آنے کا بہانہ بنانے کی ضرورت نہیں، صحت بحال ہوتے ہی ایوان بالا کو ان کیمرہ بریفنگ دوں گا،وزیر داخلہ کاسینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے نکتہ اعتراض کا جواب

بدھ 6 فروری 2013 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6فروری۔ 2013ء) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹر نے گلے کے آپریشن کا مشورہ دیا ہے، صحت بحال ہوتے ہی ایوان بالا کو ان کیمرہ بریفنگ دوں گا۔ بدھ کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہے، اجلاس میں نہ آنے کا بہانہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے، میں نے گلے میں کوئی جعلی آلہ نہیں لگایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے بولنے سے احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ نے احتیاط سے کام نہ لیا تو اس کا نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نہ آنے پر مجھ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، صحت بحال ہوتے ہی ان کیمرہ بریفنگ کے لئے دستیاب ہوں گا۔قبل ازیں قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ کے لئے اجلاس بلایا گیا ہے، وزیر داخلہ کو ایوان میں آنا چاہیے تھا۔ وزیر داخلہ نے گزشتہ اجلاس میں سینٹ میں بیان دیا تھا کہ ملک میں دہشت گردی اور امن و امان کے حوالے سے ان کے پاس اہم معلومات ہیں۔

متعلقہ عنوان :