خسرے کی وبا نے پاکستان میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے، 2013کے 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی ،131 بچے جاں بحق ہوئے،عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں خسرے کے حوالے سے جاری تازہ رپورٹ

جمعرات 7 فروری 2013 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ خسرے کی وباء نے پاکستان میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے، رواں سال کے ابتدائی 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی ہے ،131 بچے جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرہ کی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت رواں سال کے ابتدائی 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خسرے کی موجودہ وباء نے پاکستان کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ رواں سال کے ابتدائی 36 دنوں میں 3 ہزار بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی اور اس دوران خسرے کے باعث 131 بچے جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں خسرے کی وباء سے 38، سندھ میں 79، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں 6،6 بچے جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :