عالمی ادارہ صحت کی ٹیموں کا خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے بعد سروے شروع ، 30ٹیمیں سروے میں حصہ لیں گی،کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ٹیموں کو علاقے میں جانے سے پہلے متعلقہ تھانے کو اطلاع کرنے کی ہدایت

جمعرات 7 فروری 2013 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) عالمی ادارہ صحت کی ٹیموں نے خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے بعد سروے شروع کردیا، عالمی ادارہ صحت کی 30ٹیمیں سروے میں حصہ لیں گی، ٹیموں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے متعلقہ علاقے میں جانے سے پہلے متعلقہ تھانے کو اطلاع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے بعد پولیو سروے شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے میں عالمی ادارہ صحت کی 30 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹیموں میں ملکی اور غیر ملکی اہلکار شامل ہونگے۔ سروے میں شامل ٹیمیں پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی اور پولیو مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں سے متعلق رپورٹ بھی تیار کریں گے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیموں کو کسی بھی علاقے میں ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکورٹی کیلئے متعلقہ تھانوں کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :