ملک میں خسرے سے ہلاک ہو نے والے بچوں کی تعداد 132ہو گئی‘ سندھ میں80بلوچستان میں39پنجاب میں اور خیبر پختونخواہ میں6 اموات‘ فیصل آباد میں خسرے کا حملہ، 1مریض الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے، 6ماہ کی غلام فاطمہ خسرے سے سے جاں بحق‘ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

جمعہ 8 فروری 2013 13:26

فیصل آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 8فروری 2013ء) پا کستان بھر میں بھر میں3ہزار سے زائد بچوں میں خسرے کی تصدیق ہو ئی خسرے سے ہلاک ہو نے والے بچوں کی تعداد 132ہو گئی ‘ خسرے کی وباء فیصل آباد بھی پہنچنے سے 1مریض الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے 6ماہ کی غلام فاطمہ خسرے سے سے جاں بحق وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد میں بھی خسرے کا حملہ الائیڈ ہسپتال پنجاب میڈیکل کا لج میں خسرے سے متا ثرہ 1مریض داخل خسرے سے 6ماہ کی بچی جانبحق ذرائع نے بتا یا کہ محکمہ صحت چند دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کوآل اوکے کی رپورٹ دے چکا تھا معصوم بچی کی خسرے سے ہلا کت کا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری طور پر نو ٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہلتھ سے رپورٹ ما نگ لی الائیڈ ہسپتال کی انتظا میہ خسرے سے متاثرہ داخل ہو نے والے بچوں کی تعداد کو میڈیا سے چھپاتی رہی ذرائع نے بتایا کہ ڈاخل ہونے والے بچوں کی تعداد 30 سے زائد ہے اور انہیں مختلف وارڈوں میں رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سندھ میں80بلوچستان میں39پنجاب میں اور خیبر پختوں خواہ میں6 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطا بق رواں سال کے پہلے38دنوں میں پاکستا ن بھر میں3ہزار سے زائد بچوں میں خسرے کی تصدیق ہو ئی جن میں سے 132معصوم بچے خسرے کی موزی بیماری سے ہلاک ہوئے ان میں سندھ میں80بلوچستان میں39پنجاب میں اور خیبر پختوں خواہ میں6بچے شامل ہیں تا حال وفا قی اور صوبا ئی حکو متیں خسرے کی وباء پر قا بو پا نے میں مکمل طور پر نا کام رہی ۔