عباسپورمیں آرایچ سی ہسپتال انتہائی خستہ حالی کاشکار، گندگی کے ڈھیر، ناقص صفائی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگیں، ادوایات ناپید، ڈینٹل سرجن، ڈاکٹرز سمیت ڈسپنسر سمیت دیگر سٹاف غیر حاضر، مریض دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے، محکمہ صحت کی ملی بھگت سے نئی مشین کسی دوسرے شہرمیں منتقل کردی گئی، صحافیوں کی ٹیم کااچانک ہسپتال میں چھاپہ ،زنگ آلود مشین کی تصویریں لی گئیں

جمعہ 8 فروری 2013 15:20

عباسپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 8فروری 2013ء )سب ڈویژن عباسپورمیں آرایچ سی ہسپتال انتہائی خستہحالی کاشکار ہرطرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ناقص صفائی کی وجہ سے شدید بیماریاں ہسپتال میں ادوایات نام کی چیزنہیں پٹی بھی بازارسے خرید کر مریض لاتے ہیں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود نہیں نہ لیڈی ڈاکٹر نہ ڈینٹل سرجن ڈسپنسر محمد شفیع سمیت دیگر ڈسپنسر حضرات ڈیوٹی پرموجور تاہم نہ ڈیوٹی پرڈاکٹر موجودنہ ہی لیڈی ڈاکٹر اورڈینٹل سرجن موجودنہیں ہیں مریض دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہسپتال میں قطاریں لگی ہوئی ہیں جن میں معصوم بچے خواتین بزرگ شامل ہیں دوسری جانب ڈینٹل سرجن مشین جو کہ عباسپورمیں پچاس سال سے پرانی پڑی ہوئی تھی اس کی جگہ نئی مشین عباسپور ہسپتال کیلئے فراہم کی گئی تھی جوکہ ہجیرہ سے ایک اورپرانی مشین اٹھاکرعباسپوردے دی جو کہ بالکل ناکارہ ہے محکمہ صحت کی ملی بھگت سے نئی مشین کسی دوسرے شہرمیں منتقل کردی گئی جس کی وجہ سے عوام علاقہ غم وغصہ میں ہے صحافیوں کی ایک ٹیم نے اچانک ہسپتال میں چھپامارا اوریہ زنگ آلود مشین کی تصویریں لیں اورجب عاملہ سے پوچھ گوچھ کی توانہوں نے بھی تصدیق کی کہ یہ ناکارہ مشین ہے۔

(جاری ہے)

تاہم عباسپور میں عوام علاقہ نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ محکمہ صحت جان بوجھ کرعباسپورکے عوام کیساتھ دھوکہ دہی سے کام لے رہاہے لہذاہم حکومت آزادکشمیر کے صدروزیراعظم وزیرصحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عباسپورمیں ایک ماہ کے اندراندر ڈینٹل مشین ایکسرے مشین الٹراساوٴنڈمشین ادوایات اورپٹی سمیت دیگرسہولیات فراہم نہ کی گئی تو پھر محکمہ صحت کے خلاف سخت ترین احتجاج کیاجائے گا۔

وزیرصحت اورڈی ایچ اوپونچھ فوری طورپر یہ مشین وآپس کریں اورعباسپورہسپتال میں ڈینٹل مشین نئی فراہم کی جائے عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس ہسپتال میں ڈینٹل سرجن کیلئے چندہ اکٹھا کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال کیلئے کمرہ اوراس مشین کیلئے کمرہ تیارکرکے دیا تاہم ڈی ایچ او محکمہ صحت کی ملی بھگت سے یہ پرانی مشین عباسپورمیں بھیجی گئی ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی سازشیں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔