مہمند ایجنسی ،ہزاروں غیر فعال ملازمین سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں، پہلے مرحلے میں خاصہ داروں کی تنخوا ہیں ڈیوٹی سے مشروط کردی گئی ، محکمہ تعلیم و صحت میں بھی چھانٹی ہوگی ، عوامی حلقوں کے مشکلات اور مطالبات پرایکشن لیاگیا ہے ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمشید خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 8 فروری 2013 22:11

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8فروری۔ 2013ء) اسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمشید خان نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی غیر حاضر اور برائے نام سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، ہزاروں غیر فعال ملازمین سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں، پہلے مرحلے میں خاصہ داروں کی تنخوا ہیں ڈیوٹی سے مشروط کردی گئی ۔ محکمہ تعلیم و صحت میں بھی چھانٹی ہوگی ، عوامی حلقوں کے مشکلات اور مطالبات پرایکشن لیاگیا ہے ۔

وہ جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی اسٹیٹ پولیٹیکل ایجنٹ ہیڈ کوارٹر جمشید خان نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ عوامی خواہشات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی ڈاکٹر امبر علی نے ایجنسی بھر میں غیر حاضر اور برائے نام سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں خاصہ داراہلکاروں کی چھانٹی شروع کردی ہے اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں کیونکہ موجودہ علاقائی صورتحال میں عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ خاصہ دار بھی دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے بھوت اکز اور غیر فعال ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اوران کی جگہ ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کرکے قومی دولت کے ضیاع کا تدراک کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :