ناسا نے قاتلانہ حملے کے بعد تمام خلابازوں کے طبی اور نفسیاتی معائنے کے نظام کا جائزہ لینے کا اعلان کر دیا

جمعرات 8 فروری 2007 16:05

ناسا نے قاتلانہ حملے کے بعد تمام خلابازوں کے طبی اور نفسیاتی معائنے ..
ہیوسٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08فروری2007 ) امریکا کے خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا نے خاتون خلا باز کیپٹن لیزا نوواک کے اپنے بوائے فرینڈ کی دوست پرقاتلانہ حملے کے بعد تمام خلابازو کے طبی اور نفسیاتی معائنے کے نظام کا جائزہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات اس رپورٹ میں ناسا کی خلا باز کیپٹن لیزا نوواک ضمانت پر رہائی کے بعد فلوریڈا سے ہاوٴسٹن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئی ہیں۔

عدالت نے ان پر اپنے بوائے فرینڈ کی دوسری گرل فرینڈ پر حملے کے بعد اقدام قتل کیفرد جرم عائد کی تھی۔اس واقعہ کے بعد نہ صرف ناسا میں ہلچل مچ گئی بلکہ نوواک امریکی میڈیا پر بھی شہہ سرخیوں میںآ گئیں۔ تین بچوں کی ماں نوواک نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے شوہر سے انیس سال کی رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

نوواک اپنے ساتھی خلا باز بل اوئی فیلین کے عشق میں مبتلا ہیں۔

بل کی امریکی فضائیہ کی ایک کیپٹن کولن شپمینٹ کے ساتھ تعلقات پر نوواک نالاں تھیں اور ان سے بدلہ لینے کے لئے نوواک اپنی گاڑی میں ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے فلوریڈا کے شہر اورلینڈو پہنچیں۔کولن شپمنٹ کی آمد پر نوواک نے ان کا پیچھا کیا اور کالی مرچ کا اسپرے کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوواک ، شپمنٹ پر قاتلانہ حملہ کرنا چاہتی تھیں اور انکی گاڑی سے ایک پستول اور خنجر بھی برآمد کیا گیا۔

شپمنٹ نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ نوواک دو ماہ سے ان پر مختلف الزامات لگاتی آئی ہیں۔ ناسا نے ہاوٴسٹن پہنچنے پرنوواک کو طبی اور نفسیاتی معائنہ کرنے اور ناسا کے تمام خلا بازوں کے طبی معائنے کے نظام کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔ہاؤسٹن میں قائمجونسن اسپیس سینٹر کی ڈپٹی انڈمنسٹریٹرشاناڈیلے نے پریس کانفرنس مین نئے اقدامات کی تفصیل بتائی۔

۔ ساوٴنڈ بائٹ ساٹ نمبر تین۔۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹرمائک گریفن نے خلا بازوں کیطبی معائنے کے حوالے سے بعض احکامات جاری کئے ہیں۔جس میں نفسیاتی معائنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔نئے اقدامات کے تحت نفسیاتی مسائل کی صورت مین ان کے علاج کے لئے تجویز کئے گئے اقدامات پر توجہ شامل ہے۔اس کے علاوہ تجویز کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں بھی جواب طلب کیا جائے گا۔

مائک گریفن نے ناسا کے میڈیکل چیف آفیسر کوہدایت کی ہے کہ وہ طبی معائنے کے نظام کا جائزہ لیں اوراس میں کوئی خرابی ہو تو اسکی بہتری کے لئے تجاویز دیں اوراسکے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خلا بازوں کی جسمانی اور نفسیاتی صحت کی سطح متاثر نہ ہونے پائے۔\" شانا ڈیلے نے ناساکے ملازمین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں سے بھی آگاہ کیا۔ ساوٴنڈ بائٹ ساٹ بمبر سات \"ہم خلا بازوں کو فیڈرل ملازمین کی طرح طبی سہولتین فراہم کرتے ہیں۔

ہم توقع کرتے ہیں کہ خلا بازوں کی صحت خلائی پروگرام پر اثر انداز نہ ہون۔مگر ہم کسی خلا باز کی نجی زندگی مین مداخلت نہیں کرے۔\" اس موقع پر جاہنسن اسپیس سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر رابرٹ کابانا نے کہا کہ لیزا نوواک کے واقعہ پریشان کن ہے۔ لیزا نوواک کے واقعہ سے ہمیں تشویش ہے ہم سب آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔\"