ساتھر ا مظفرآباد میں قائم ڈیری فارم پر غلا ظت اور گندگی کے باعث قدرتی چشمے کا پانی خراب، دودھ میں خشک پاؤڈر کی ملا وٹ معمول ،اعلیٰ حکام نوٹس لینے کے بجائے حصہ وصول کرنے لگے

ہفتہ 9 فروری 2013 12:27

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9فروری 2013ء) ساتھر ا مظفرآباد میں قائم ڈیری فارم پر غلا ظت اور گندگی کے باعث قدرتی چشمے کا پانی خراب ہونے لگا دودھ میں خشک پاؤڈر کی ملا وٹ معمول بن گیا اعلیٰ حکام نوٹس لینے کے بجائے حصہ وصول کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دارلحکومت مظفرآبادمیں جی پی او کے قریب ساتھر ا روڈ پر دودھ فروشوں نے ملا وٹ شدہ دودھ مہنگے داموں فروخت کر نا شروع کر دیا بلدیہ اور دیگر اداروں نے آنکھیں بند کر لیں پولیس اور دیگر اداروں کے حکام کو حصے کے طورپر ایک نمبر دودھ پہنچ جاتا ہے اسی لئے کوئی اس کا نوٹس نہیں لے رہا ڈیری فارم کی جگہ پر جگہ جگہ غلا ظت کے ڈھیر لگے ہیں بد بو کے باعث فارم میں داخل ہونا مشکل ہو چکا ہے یہی گندگی قریبی قدرتی چشمے کے پانی کو بھی مضر صحت بنا رہی ہے اس چشمے سے برسا برس سے سینکڑوں گھرانے پینے کیلئے پانی استعمال کر تے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے بھینسوں کے باڑے اور صفائی نہ ہونے کے باعث چشمے کا پانی آلودہ ہو رہا ہے بلدیہ ،ضلعی انتظامیہ کے محکمہ ماحولیات نے بھی آنکھیں بند کرلیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :