اڈیالہ جیل : ایچ آئی وی پازیٹو خواتین کی رپورٹ‌سینیٹ کمیٹی کے حوالے ۔۔۔۔ خواتین قیدیوں اور ان کے ساتھ موجود بچوں کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 فروری 2007 16:48

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08فروری2007 ) اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے سینیٹ کمیٹی برائے ترقی نسواں کو ایچ آئی وی پازیٹو خواتین قیدیوں کے اعداد و شمار سے آگاہ کر دیا ہے۔سینیٹ کمیٹی نے مختلف جیلوں میں بند خواتین قیدیوں اور ان کے ساتھ موجود بچوں کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ خواتتین قیدیوں کے لئے جیلوں میں لیڈی ڈاکٹر اور ماہر نفسیات کی تعیناتی عمل مین لائی جائے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وزارت ترقی نسواں کو ہدایت کی کہ غیر ملکی خواتین قیدیون کو ان کے ممالک میں بھجوانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔کمیٹی نے یہ ہدایات پارلیمینٹ ہاؤس میں منعقعدہ اجلاس میں دیں جس میں کمیٹی کے ارکان کو سنٹرل جیل راولپنڈی میں خواتین قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے یہ سفارش بھی کی کہ اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کیلئے علیحدہ بیرکوں کی تومیر کا کام ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طاہرہ لطیف کی صدارت کی صدارت میں ہوا۔

متعلقہ عنوان :