بدعنوانی کیخلاف لڑنے والے اداروں کوسیاسی ہتھیار بنایاجارہاہے، سیاست دان دولت بنانے میں لگے ہیں، گڑے مردے کھودنے سے بہتر ہے موجودہ دور کی کرپشن کو پکڑا جائے، اختیارات کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرنا خطرناک ہے،بدعنوانی روکنے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگا،نچلی سطح کی کرپشن پر قابو پانا ہوگا، چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری کا نیب اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

ہفتہ 9 فروری 2013 13:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9فروری 2013ء ) چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کیخلاف لڑنے والے اداروں کوسیاسی ہتھیاربنایاجارہاہے، بعض سیاست دان دولت بنانے میں لگے ہیں، گڑے مردے کھودنے سے بہتر ہیں موجودہ دور کی کرپشن کو پکڑا جائے، کرپشن کے خلاف لڑنے والے اداروں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جو خطرناک فعل ہے۔

وہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں نیب اور ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کے زیراہتمام سیمنار سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کرپشن پر قابو پانے کیلئے پر ی وینشن پالیسی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ اخلاقی پستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اختیارات کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرنا خطرناک ہے۔ فصیح بخاری نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بعض سیاست دان صرف دولت بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدعنوانی روکنے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگا اور نچلی سطح پر کرپشن پر قابو پانا ہوگا۔ ماضی میں کرپشن کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد ہوتو امید ہے آئندہ برسوں میں کرپشن کی روک تھام ہوسکے گی۔ نچلی سطح سے بدعنوانی پر قابو پانا ہوگا۔ قوانین کا نفاذاور ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :